جنگ بند نہ ہوئی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو جائیگا،اخبار کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​جاری رہی تو اسرائیل ایک سال کے اندر تباہ ہوسکتا ہے۔اسرائیلی اخبا ر کا دعوی ، اس سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل یتزاک برک نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے دوران وزیر دفاع کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے اور تیز ترین مرحلے کا اعلان کیا ہے۔لبنانی تنظیم کے مطابق زمینی کارروائی شروع ہونے سے اب تک 55 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 500 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر صیہونیوں کے حملے میں 28 فلسطینی شہید اور 160 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں شاتی کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ نے سعودی اور قطری ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں