اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو کنزرویٹو پارٹی لبرلز سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔
پچھلے دو وفاقی انتخابات میں، کنزرویٹو پاپولر ووٹوں میں لبرلز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے ساتھ جسٹن ٹروڈو اقلیتی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ٹرینڈ لائن کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں نانوز ریسرچ کے نک نانوز نے کہا کہ پچھلی بار بھی کنزرویٹو آگے تھے لیکن آخر میں وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ لیکن اس بار سیٹوں کے حوالے سے کیے گئے حسابات کے مطابق کنزرویٹو کے لبرلز سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔اس کا مطلب ہے کہ نہ صرف کنزرویٹو لبرلز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ کنزرویٹو کے بھی حکومت بنانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
تاہم مستقبل قریب میں وفاقی انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس میں لبرلز اور این ڈی پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کا بڑا کردار ہے جس کی وجہ سے یہ حکومت 2025 تک قائم رہنے کی توقع ہے۔ لیکن سیٹوں کے اندازوں کے مطابق اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو کنزرویٹو 108 سیٹیں جیت سکتے ہیں جب کہ لبرل صرف 106 سیٹیں جیت سکتے ہیں۔ ان حسابات کے مطابق این ڈی پی کو 41، بلاک کوبیکو کو 24 اور گرینز کو 2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
71