جمہوریت کا جنازہ نکلا تو اس سازش کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،شیخ رشید 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات سے کچھ حاصل ہونا تھا اور نہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو اس سازش کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کب تک صبر سے کام لے گی، عدلیہ کی بے حرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے لال حویلی پر غیر قانونی فیصلے کا دبا ئو قبول کرنے کے بجائے مستعفی ہونے کو ترجیح دی،    مہنگائی، بے روزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، خاقان عباسی کہتے ہیں آٹے میں 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ .  ، اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف سے جھنڈی ہے تو بجٹ کیا بنانا ہے؟

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے ججز کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ آئین کو روند رہی ہے اور عدلیہ کو روز ذلیل کر رہی ہے، عدلیہ دیوار چین ہو گی، عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com