زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے ،اقوام متحدہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائی جاری ہے جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انہوں نے سر چھپانے کے لیے ہسپتالوں یا اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں جس کے باعث تقریباً ایک لاکھ فلسطینی شمالی غزہ سے پیدل نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں ایک لاکھ فلسطینی شمالی غزہ سے جنوبی غزہ منتقل ہوئے ہیں جن میں بچے اور زخمی بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی افواج نے جنوبی غزہ میں آبادکاروں پر حملے بھی شروع کردیے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج اب پناہ گزین کیمپ الشاطی اور مشرقی علاقوں تک توسیع کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ امدادی ٹرکوں کو غزہ کے شمال میں پہنچانے سے قاصر ہے جہاں اب بھی لاکھوں افراد مقیم ہیں ، اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔

اس کے علاوہ، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے "بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دھماکہ خیز ہتھیاروں” کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال سے محصور فلسطینی سرزمین میں اندھا دھند تباہی ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا