اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا سے اتحاد ہو گیا تو دوسری جماعتوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ اپنے حواس کھو چکی ہے۔ نئے الیکشن حل ہے، حکومت سے کچھ نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ حکومت سمجھتی ہے کہ اگر ہم واپس چلے گئے تو ایسا نہیں ہوگا۔ موجودہ حکومت نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کے لوگ ڈر رہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی اور مولانا ایک پیج پر ہوئے تو دوسری جماعتوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
75