102
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ نواز شریف کی بات آئے گی تو ساری مشینری چلے گی، کسی کو غریب کی پرواہ نہیں۔
ہائی کورٹ میں جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے گئے برمی منشیات اسمگلر ابراہیم کوکو کی ملک بدری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقامی سکیورٹی اور بعض شرائط پر ابراہیم کی رہائی کا حکم دیا۔
عدالت نے مزید کہا کہ انہیں مزید جیل میں رکھنا غیر قانونی ہے۔ عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے کہ اسے واپس میانمار بھیجا جائے۔ ریاست کی طرف سے اسے جگہ دینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔