اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو کر لے، اگر نہیں کرنا چاہتا تو نہ کر ے۔ ہم اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں لے سکتے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اب وہ اقدامات نہیں کر سکتا جو اس نے اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان کے مزید 2.4 بلین ڈالر کا قرضہ اتار دے گا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے نہ ہونے کے باعث ملک میں معاشی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جون میں حکومت نے بجٹ بھی پیش کرنا پاکستان کے لئے آنیوالا وقت مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے تاہم حکومت کی طرف سے اب بھی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف ے ساتھ معاہدہ ہوجائے اور پاکستان مشکل سے نکل آئے ۔