9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا، شیخ رشید

9 مئی کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مقدمات کی سماعت کی جس میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے شیخ رشید کے مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ادارے ہمیشہ قابل احترام ہیں اور میرا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، میں زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔