ٹرمپ میں ہمت ہے تو خیلج فارس میں اپنی بحریہ بھیج کر دکھائیں ، پاسدارن انقلاب کا چیلنج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ

اگر امریکا سمجھتا ہے کہ ایران کی بحریہ کمزور ہو چکی ہے تو وہ ہمت کر کے خلیج فارس میں اپنی بحریہ بھیج کر دیکھ لے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی بحریہ ختم ہو چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو صدر ٹرمپ عملی طور پر ہمت کا مظاہرہ کریں اور امریکی بحریہ کو خلیج فارس میں بھیجیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایسے جدید میزائل موجود ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق 2025 میں تیار کیے گئے کئی میزائل ابھی تک منظر عام پر نہیں لائے گئے جبکہ جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے میزائل بھی ابھی تک خفیہ رکھے گئے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور اس کی حفاظت کے لیے امریکا کی مدد نہ کی تو نیٹو اتحاد کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اس اہم آبی گزرگاہ کا محفوظ رہنا ضروری ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپی ممالک اور چین کو بھی آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر چین نے اس معاملے میں تعاون نہ کیا تو ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ متوقع ملاقات مؤخر ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سوا باقی تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی یورپی ممالک نے اس حوالے سے ایران سے رابطہ بھی کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی صورتحال عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ یہ خطہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں