جنگ سے نکلنا چاہتے ہو تو ہمارے حقوق تسلیم کرو، ایرانی صدر کا امریکہ کو دو ٹوک پیغام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اگر جنگ ختم کرنی ہے تو ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے ۔

ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔تہران سے جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ حالیہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ عالمی برادری ایران کے حقوق کو تسلیم کرے اور اس جنگ کے نتیجے میں ہونے والے مالی اور جانی نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب صیہونی حکومت اور امریکہ نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی۔
ایرانی صدر کے مطابق انہوں نے اس صورتحال کے حوالے سے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بھی گفتگو کی ہے جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اپنے قومی مفادات اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ اپنے اہداف کے قریب پہنچ چکی ہے اور ایران میں نشانہ بنانے کے لیے اب زیادہ اہداف باقی نہیں رہے۔ امریکی صدر کے مطابق جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے اور امریکی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ہفتوں پر مشتمل فوجی منصوبے کے مقابلے میں بھی امریکی کارروائیاں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
ادھر پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملے امریکی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پورے مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور عالمی برادری اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں