اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا.
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میںچار روپے کی کمی کی گئی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3.86 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.
وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کے تیل کو ایک روپے 87 پیسے فی لیٹر بھی سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے دفتر نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کی کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے دفتر کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کی ۔