اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے لاہور اور کراچی کے حلقوں میں اپنے نمائندوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کی پی ڈی ایم کی تجویز کو نظر انداز کرتے ہوئے لاہور اور کراچی سے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں امیدوار کھڑے کر د ئیے ہیں جب کہ انتخابی مہم بھی شروع ہو گئی ہے۔
لاہور کے حلقوں میں پیپلز پارٹی نے اورنگزیب برکی، احمد جواد، فاروق رانا اور امجد جٹ کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں جب کہ کراچی میں ضمنی انتخاب کے لیے شہلا رضا سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا د ئیے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحاد کو ضمنی انتخاب نہ لڑنے کی تجویز دی تھی جس پر وزیراعظم نے انہیں پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو منانے کا ٹاسک بھی دیا تھا۔
دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے بھی خیبرپختونخوا کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم بھی کراچی سے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہے۔