عالمی عدالت کا حکم نظر انداز،اسرائیل کی فلسطین پربمباری میں شدت

اسرائیلی فوج نے خان یونس، النصر ہسپتال اور رفح کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا.
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے دو اہم ہسپتالوں کے قریب شدید فضائی حملے کیے ہیں.
اسرائیلی فوج گزشتہ ایک ہفتے سے خان یونس کے الامل ہسپتال کا محاصرہ کر رہی ہے اور ڈاکٹر کو اغوا کر چکی ہے.
دوسری جانب غزہ میں شدید بارش کے بعد سردی میں اضافے کی وجہ سے جنگ زدہ فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے.
عرب میڈیا کے مطابق رفح میں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں، شہریوں کو گرم کپڑوں، خوراک اور خیموں کی کمی کا سامنا ہے, اسرائیلی فوج نے ہسپتالوں کی ناکہ بندی کر دی اور ادویات کی سپلائی روک دی. ہے.
اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے.
نیتن یاہو نے قطر پر حماس کی سرپرستی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دوحہ نے حماس کی پوری قیادت کو پناہ دی ہے اور اگر قطری حکومت چاہے تو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے.
اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول رہے گا اور اسرائیلی فوج غزہ میں سول امور کی نگرانی کرے گی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔