آئی ایم ایف کی افریقی ملک گھانا کے لیے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گھانا کے لیے تین ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے شدید معاشی بحران کا شکار مغربی افریقی ملک گھانا کے لیے تین ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی جب کہ گھانا کے لیے فوری طور پر 600 ملین ڈالر جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔ منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گھانا کے لیے تین سالہ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری دے دی ہے جس میں فوری طور پر 600 ملین ڈالر کی تقسیم کی جائے گی تاکہ ملک کو شدید معاشی بحران سے نکالنے میں مدد ملے۔

مزید پڑھیں

تمام شرائط پوری کریں گے ، پاکستان کی آئی ایم ایف کے وفد کو یقین دہانی

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گھانا کے ساتھ قرض کے معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے اور گھانا کو فوری قرضے کے اجرا کی منظوری کا مقصد اس کے معاشی مسائل پر قابو پانا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ گھانا کو دیا جانے والا نیا قرض ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے بیرونی فنانسنگ کی حمایت کرے گا اور اس کے مالیاتی نظام کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے گھانا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھانا میں اصلاحات کا ایک مضبوط پروگرام دوبارہ ترقی کا باعث بنے گا اور اس کے مالی بوجھ کو کم کرے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com