آئی ایم ایف نے پاکستان کا بیرونی فنانسنگ پلان منظور کر لیا 

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بیرونی فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے 8.2 بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ پلان کو قبول کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ ملنی تھی جو مل گئی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر اور ورلڈ بینک سے 500 ملین ڈالر کی فنانسنگ ملے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com