اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی، وزیراعظم بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دیں گے
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملا ہے، مقررہ تاریخ کے بعد بل ادا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف اگست 2023 کے لیے دیا گیا ہے، بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر 10 فیصد اضافی جرمانہ نہیں ہوگا۔
یادرہے بجلی بلوں کے حوالے سے ملک بھر میں احتجاج ہوا اور اس حوالے سے عوام میں شدید اشتعال بھی پایا گیا
گزشتہ دنوں سے آزاد کشمیر میں بجلی کے حوالے سے کئی بڑے احتجاج اور ہڑتالیں بھی ہوچکیں ہیں
اس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا پلان مسترد کردیا تھا تاہم بعد ازاں اب
ریلیف کے حوالے سے منظوری دی گئی ہے جس کی نگران وزیر اعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دیں گے ۔