اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سربراہ آئی ایم ایف نے امریکی محصولات کو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔آئی ایم ایف کے سربراہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے۔آئی ایم ایف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے بچنا ضروری ہے۔آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا کہ سست ترقی کے وقت امریکی محصولات عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، اور ایسے اقدامات سے بچنا بہت ضروری ہے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا ئیں۔.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو دنیا کے مختلف ممالک پر انتقامی محصولات کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں انتقامی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور ایک تقریر میں کہا کہ انتقامی محصولات کا نفاذ امریکہ کے لیے اچھا ہوگا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، چین اور ترکی سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک پر انتقامی ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔. امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے، جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ یورپی یونین پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد اور جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، جب کہ 26 فیصد ٹیرف بھارت پر، 17 فیصد اسرائیل پر اور 10 فیصد برطانیہ پر عائد کیے جائیں گے۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک نے امریکی جوابی ٹیرف کو غیر ضروری اور خطرناک قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکی محصولات کے خلاف انتقامی اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے امریکی انتقامی محصولات کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہے جبکہ آئرش وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے۔