آئی ایم ایف نے ناک سے لکیریں نکلوائیں، مہنگائی عروج پر ہے، وزیر اعظم کا اعتراف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاسنگ سکیم کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہو گیا ہے اور وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے، جبکہ قانونی برادری میں الاٹمنٹ لیٹر بھی تقسیم کر دیے گئے ہیں۔شہباز شریف نے وکلا کو مبارکباد دی اور وزیر ہاسنگ واسع اعظم نذیر تارڑ کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا اعتراف کیا اس وقت مہنگائی عروج پر ہے ،آئی ایم ایف نے ہم سے ناک سے لکیریں نکوائیں ،دوست ملکوں کے پاس جائیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں
اس سے قبل آج وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بدھ کو بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہیں چیف سیکرٹری بلوچستان نے سیلاب کے نتیجے میں نقصانات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں پر بریفنگ دی۔

مزید برآں، وزیر اعظم شہباز نے امدادی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ بچوں کے ساتھ خصوصی بات چیت میں انہوں نے انہیں مشکل وقت میں مضبوط رہنے کی ترغیب دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں اب تک 24 ارب روپے کی نقد امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے بجلی کی ترسیل کے نظام، سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

قبل ازیں بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا