پاکستان سے امیروں پر ٹیکس لگانے غریبوں کو تحفظ دینے کا کہہ رہے ہیں،آئی ایم ایف

 

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں ہم نے محصولات کی وصولی کو ترجیح دینے اور پاکستان میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط پالیسیوں کی اہم ضرورت پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تفصیلات بھی جاری کردیں، نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون اور استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے بعد ایک بیان میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقات تعمیری رہی۔
دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق نے ازبکستان کے صدر اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 

انوار الحق کاکڑ نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے بچوں کی نشوونما اور صنفی مساوات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ادھر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو وائرس سے بچاؤ کے لیے پرعزم ہے، بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com