پاکستان میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں ، آئی ایم ایف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ آگے بڑھنے کا پرامن راستہ نکلے گا۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی کنٹری نمائندہ ایستھر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اہم بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، اور آئی ایم ایف باقی ضروری مالیاتی یقین دہانیوں کو حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستا ن کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات محدود

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے مزید کہا کہ نویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک کا نفاذ، فروری میں پیش کیا جانے والا منی بجٹ، توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ، کمزور طبقات کی حمایت اہم ہے۔ میکرو اکنامک استحکام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے شراکت داروں سے فنانسنگ کلید ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com