اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)ملکی معیشت کے لیے خوشخبری آگئی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ہفتے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام تمام اہداف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بجٹ کے لیے آرڈیننس کا اطلاق رواں ہفتے ہو جائے گا
مذاکرات شروع کرنے سے پہلے بجٹ کی تفصیلات دیں ، آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ
فروری کے آخر تک چینی کمرشل بینکوں کو 800 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے، چین کو قرض کی واپسی کے بعد اسٹیٹ بینک کے مالیاتی ذخائر 4 بلین ڈالر سے کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال کے اگلے 6 ماہ میں تقریبا 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔