آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا، 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات آج شروع ہونگے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر کے جاری پروگرام پر نظرِ ثانی اور مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشن نے اس مرتبہ اسلام آباد کے بجائے کراچی کو اپنا مرکز بنایا ہے، جہاں سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ مذاکرات تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہیں گے، جن میں پاکستان کی مجموعی معیشت، محصولات، زرمبادلہ کی پوزیشن اور مہنگائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 7 ارب ڈالر کے فنانشل پیکج کے تحت اگلی قسط جاری کرنے کے لیے اپنی رپورٹ تیار کرے گی اور قسط کی ادائیگی اس رپورٹ سے مشروط ہوگی۔ اس دوران پاکستان کو اپنے بجٹ اہداف، ٹیکس وصولیوں اور اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دینا ہوگی تاکہ پروگرام پر پیش رفت کا تعین کیا جا سکے۔

مزید برآں، مشن سیلاب اور قدرتی آفات سے معیشت پر پڑنے والے اثرات، حکومتی سبسڈیز، سماجی شعبے کے اخراجات اور آئندہ مالی حکمتِ عملی پر بھی بات چیت کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو پاکستان کے لیے اگلی قسط کا اجرا ممکن ہوگا جو معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔