اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کر کے سرکاری حکام سے تفصیلی بات چیت کے بعد روانہ ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے خزانہ، اقتصادی امور، تجارت اور نجکاری کی وزارتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
مشن کی سفارشات پر مبنی گورننس اصلاحات اور احتساب کو بڑھانے پر بات چیت کی۔
وفد نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات کی اور اس کے آپریشنز، مشکوک لین دین، رپورٹنگ کے طریقہ کار اور تحقیقات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
مزید برآں، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی
آئی ایم ایف کی ٹیم نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے بھی ملاقات کی، آڈٹ کے عمل کے بارے میں بصیرتیں اکٹھی کیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر عمل درآمد پر سوال اٹھایا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے حال ہی میں اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قانونی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔