آئی ایم ایف پروگرام تاخیر کا شکار،بجٹ عمل متاثر ہونے کا خدشہ 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم 17 مئی تک ہونے والے آئی ایم ایف اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سبسڈی کے فوائد غریب عوام تک منتقل کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی سطح پر معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ ​​نہیں ہوگی اور آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستا ن کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات محدود

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف دوست ممالک کی جانب سے فنڈنگ ​​کی یقین دہانی پر بھی مطمئن نہیں ہوا جس کے بعد پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا ایک اور فنانسنگ پروگرام دے دیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے لیے بیشتر شرائط پوری کر دی ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو موخر کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com