اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں چیلنج ہے، عوام نے نواز شریف کو اگلے الیکشن میں دوبارہ اقتدار کا موقع دیا تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔
گورنر ہاؤس میں یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے کافی چیلنجنگ ہے۔ قیمتوں میں استحکام آنے والا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں عملی طور پر کام کر کے دکھایا، ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی تمام سازشیں دفن ہو گئیں۔ نواز شریف نے نوجوانوں کو کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ دیئے۔ یہ وہی لیپ ٹاپ ہے جس نے کورونا میں بچوں کو تعلیم دی، جو لیپ ٹاپ کو رشوت کہتا ہے آپ اس کی ذہنی حالت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔