وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، ایف بی آر میں اصلاحات اور گردشی قرضوں کے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے پہلی سہ ماہی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا جبکہ بعض مشکل حالات میں حکومت کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو جاری رکھنا ضروری ہے۔
نگرا ن وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معاشی اہداف کے حصول اور معاہدے پر عملدرآمد کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔