256
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی۔
آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے 800 سی سی سے کم موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے سستے پیٹرول کی اسکیم پر سخت اعتراض کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
حکومت نے کم آمدنی والے افراد کیلئے پٹرول پر سبسڈی کیلئے مشاورت نہیں کی ، آئی ایم ایف
800 سی سی سے چھوٹی موٹرسائیکل اور گاڑی والے لوگوں کو 100 روپے فی لیٹر سستا کیسے ملے گا؟۔آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ یہ کہاں سے آئے گا اور اس کے کتنے صارفین ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے حکومت سے اس حوالے سے مکمل پلان طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل ، کسانوں کیلئے بھی بجلی مہنگی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے، جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا ہے، جب کہ آئی ایم ایف غریبوں کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔