130
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے عدالتی اصلاحات کے لیے فوری طور پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ازخود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق پر قانون سازی کرے گی جس کے بعد چیف جسٹس اکیلے ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکیں گے۔
فل کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا، حکومت سپریم کورٹ بنچوں کی تشکیل کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر بھی غور کرے گی۔
گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت عدلیہ کے حوالے سے اصلاحات سے متعلق سوچ رہی تھی اور اس حوالے سے مختلف آرا ء پائی جاتی تھیں جو کہ اب واضح ہوگیا کہ کہ فوری قانون سازی ہوگی