27
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت اور رانا سکندر حیات نے متاثرہ مقامات کا دورہ کر کے بحالی کے عمل کی خود نگرانی کی۔
علی پور اور خیرپور سادات میں سیلابی ریلوں سے متاثرہ سڑکوں اور شگافوں کو بھرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال جاری ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ علی پور میں عارضی پل قائم کر کے عوام کے لیے آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔
بستی دیسی اور بستی عظیم شاہ میں شگاف پر کر دیے گئے ہیں جبکہ ماڑی روڈ عظمت پور پر مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ خیر پور سلطان پور روڈ کی بحالی مکمل کر کے ٹریفک کھول دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ تمام متاثرہ سڑکیں جلد از جلد مکمل طور پر بحال کی جائیں۔