حسینہ واجد کیخلاف متحدہ عرب امارات میں احتجاج ،تارکین وطن گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ای نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسنیہ کے خلاف اپنی سرزمین پر احتجاج کرنے والے بنگلہ دیشی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہروں میں 133 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیشی تارکین وطن کو اپنی سرزمین پر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا۔اماراتی پراسیکیوٹر نے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ احتجاج کرنے والے کتنے بنگلہ دیشی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا یا انہوں نے کہاں احتجاج کیا۔

اماراتی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے عوامی مقام پر اکسانے اور بدامنی پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا اور ان افراد کو اماراتی مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور بھارت کے بعد سب سے زیادہ بنگلہ دیشی تارکین وطن ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca