اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف منگل کو مصر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر لندن روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ COP-27 میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دو روز لندن میں دون دن قیام متوقع ہے۔ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملک میں اہم تقرری سمیت بعض اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
قبل ازیں دورہ مصر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کئی اعلی سطحی تقریبات میں شرکت کی، اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور عالمی میڈیا سے بھی بات چیت کی۔
شہباز شریف نے کئی اعلی سطحی تقریبات میں شرکت کی، اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات چیت کی۔
ان کے ہمراہ وزرائے خارجہ امور، موسمیاتی تبدیلی اور اطلاعات کے علاوہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی تھے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید فہد حسین اور سید طارق فاطمی بھی ان کے وفد کا حصہ تھے۔