پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
ساڑھے 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور اور دیگر امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، نواز شریف کی ملاقاتوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے جب کہ نواز شریف نے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے پارٹی کی جنرل سیکرٹری اور مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب جاتی امرا کے باہر میڈیا بریفنگ دیں گی۔