ائرپورٹ خود کش دھماکے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کے سہولت کار سمیت دو گرفتار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ائیرپورٹ سگنل کے قریب اتوار کی رات ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پولیس نے خودکش حملہ آور شاہ فہد کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔.
اس سلسلے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے خودکش حملہ آور کے قریبی رشتہ دار کو ملیر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا جس کی شناخت پر خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور شاہ فہد حملے سے قبل گرفتار شخص کے گھر میں ٹھہرے ہوئے تھے۔.
تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہے، خاتون سمیت دو افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔.
ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران دہشت گرد کے بیک اپ پر ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ بیک اپ پر موجود گاڑی سے لی گئی ویڈیو بھی تفتیشی ایجنسیوں کو ملی ہے جس میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔.
دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کی ویڈیو حملے سے پہلے بنائی گئی تھی جبکہ مبینہ ساتھی نے سدر کے ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے بھی ملاقات کی تھی۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca