لاہور میں بسنت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)حکومت پنجاب نے لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید چار اضلاع  فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان — میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔

یہ منظوری پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دی گئی ہے۔ ان چار اضلاع میں پتنگ ساز مینوفیکچررز متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رجسٹر ہوں گے اور حکومت پنجاب کے e-Biz پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروائیں گے۔ رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف کائٹ فلائنگ رولز کے مطابق پتنگیں اور ڈور تیار کر سکیں گے۔

قواعد کے مطابق رجسٹرڈ مینوفیکچررز تیار کردہ پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو فروخت کر سکیں گے۔ تیار شدہ سامان صرف لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو استعمال کے لیے دستیاب ہوگا اور دیگر اضلاع میں فروخت یا استعمال ممنوع ہے۔

فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں صرف مینوفیکچررز کی رجسٹریشن ہو گی؛ ان اضلاع میں ٹریڈر یا سیلر کے طور پر رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو منظوری کے مطابق انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بسنت کی اجازت صرف لاہور کے لیے مخصوص ہے اور مقررہ تاریخوں سے قبل یا پنجاب کے کسی اور ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں