پاکستان میں نئے کرنسی نوٹوں سےمتعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی کابینہ نے ایک کمیٹی کو نئے 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے بینک نوٹ متعارف کرانے کے معاملے پر سفارشات تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی سے خاص طور پر یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹوں میں استعمال ہونے والے مواد کی حفاظت اور انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہونے کے پہلوؤں کا جائزہ لے۔

کمیٹی نئے نوٹوں کے مواد کے معیار، حفاظت اور صحت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی تجزیہ کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کے لیے کوئی نقصان نہ ہو۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کی جانب سے یہ واضح ہدایت دی گئی ہے کہ نئے نوٹوں کے اجرا سے پہلے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے۔

آخری فیصلہ، نئے بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں