لانگ مارچ میں فائرنگ کے ملزم سے تفتیش میں اہم حقائق سامنے آگئے

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والے ملزم نوید سے تفتیش کے بعد اہم حقائق سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جس کے بیان پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم کی نشاندہی پر مزید د وملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے نوید کا ابتدائی بیان قلمبند کر لیا گیا، جس میں ملزم نے بتایا کہ اس نے بیس ہزار روپے میں ایک پستول کے ساتھ 26 گولیاں وقاص نامی شخص سے خریدیں
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے جس کے ابتدائی بیان پر یقین نہیں کیا جا سکتا، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کرایا جا سکتا ہے، پولی گراف ٹیسٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت اہم اداروں نے تفتیش کی، حملہ آور نے پہلے مسجد کی چھت استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم عصر کی نماز کے باعث پولیس نے اسے چھت پر جانے کی اجازت نہیں دی، ملزم بائی پاس روڈ سے گزرا۔ موقع پر پہنچ کر ملزم نوید نے مارچ میں شریک لوگوں کو کنٹینرز پر نماز اور جماعتی نعرے لگانے سے روکنے کو کہا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca