امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) مالٹا میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی اور چینی رہنماؤں کے درمیان 16 اور 17 ستمبر کو ہونے والی طویل ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، سلامتی، یوکرین تنازع اور آبنائے تائیوان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تنازعات سے بچنے کے لیے اپنا رویہ بدلے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران رابطے کے چینلز کو کھلا رکھنے پر بھی جاندار بات چیت ہوئی۔ ملاقاتوں کے بعد امریکا اور چین دونوں نے طویل فاصلے کی ملاقاتوں کے حوالے سے الگ الگ بیان جاری کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر ابتدائی پیش رفت ہوئی تاہم چینی اور امریکی حکام نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ایشیا پیسیفک کے امور بشمول خارجہ پالیسی اور جہاز رانی پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔