مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیااور دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
امریکی سفیر اور نواز شریف نے تجارت سمیت کئی مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جس میں معیشت، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی اور علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد نواز شریف نے معصوم فلسطینیوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھایا جو غزہ کے گرد اندھا دھند اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے بے دردی سے مارے جا رہے ہیں۔
اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔
امریکی سفیر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سے امریکی ترجیحات کا تبادلہ کیا اور ملاقات کے دوران بے تکلفی اور خوشگوار تبادلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
98