امپورٹڈ حکومت کہا گیا،حقائق نے جھوٹے پروپیگنڈے کو تباہ کردیا،شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی کاغذ لہرا کر کہا گیا کہ سائفر آ گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے، حقائق نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو تباہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے وقار کو داغدار کرنے کی کوشش کی
وزیراعظم نے کہا کہ روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل آگیا ہے، روسی تیل کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ عالمی منڈی سے تیل کی قیمت کم ہے، روسی تیل عالمی منڈی سے کم از کم 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔ میں اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو عوامی بجٹ دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جب تک کسی ملک میں سیاسی استحکام نہیں آتا، معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ اگر پروپیگنڈہ ہوگا تو وہاں سرمایہ کاری کون کرے گا؟ پچھلی حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹنے سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، جھوٹے الزامات لگانا مناسب نہیں۔ ثبوت نہیں ملے، کرپشن کا ثبوت نہ ملے تو منہ بند رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا کپتان ایک ہوتا ہے، جب تک 10 کھلاڑی کپتان کے ساتھ محنت نہیں کریں گے، ٹیم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کسی بھی ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو قرضے دینے کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں، دیہات میں زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے، نوجوان نسل ہی پاکستان کی کامیابی کی ضمانت ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com