اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا ہے
عمران خان نے درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور عثمان ریاض گل کے ذریعے دائر کی جبکہ بشریٰ بی بی نے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی.
بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چوہدری اور عثمان ریاض گل اس کیس کی پیروی کریں گے. اپیل میں فیڈریشن اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست میں عمران خان نے درخواست کی کہ عدت کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے خلاف ہے
بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا کہ طلاق اپریل 2017 میں ہوئی تھی اور وہ اگست 2017 میں اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں.
170