16
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو وکلا اپیل دائر کریں گے جن میں بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری شامل ہیں۔
وکلا نے ملزم کے دستخط کے لیے پاور آف اٹارنی اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دی۔ جیل حکام ممکنہ طور پر پیر کو وکلاء کو پاور آف اٹارنی واپس کر دیں گے۔
21 جنوری بروز منگل اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ جیل حکام نے پاور آف اٹارنی لے لی اور اندر نہیں جانے دیا گیا۔