عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکل نیب میں طلب کرلیا گیا 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیب نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی  کو کل 21 مارچ کو طلب کرلیا۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کی 2 رکنی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچ گئی، عمران خان کے سیکیورٹی عملے نے نیب ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دی۔

نیب کا نوٹس اویس نیازی کو موصول ہوا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی طلب کرلیاہے

نیب کی ٹیم بشری بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس طلب کیا تھا۔

طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور اسلام آباد میں چک شہزاد کے گھر بھیجا گیا۔

 

نوٹس میں نیب نے عمران خان پر اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف فروخت کرنے کا الزام لگایا، جس میں 4 رولیکس گھڑیاں ودیگر سامان بھی شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا