اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو امریکی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات میں نوٹس جاری کردئیے ہیں
انسداد بدعنوانی کا ادارہ ان آڈیو لیکس کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں مبینہ طور پر عمران خان، پی ٹی آئی کے رہنماؤںاور ایک سرکاری افسر کو وفاقی کابینہ کے حکم پر امریکی سائفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
نوٹس میں ایف آئی اے کے میاں شبیر حسین نے عمران خان کو 3 نومبر کو رات 12 بجے انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ، ایف آئی اے نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں بھی طلب کیا ہے
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی 3 نومبر کو دن 12 بجے بلایا ہے۔ سابق وزیر خارجہ کو گزشتہ ہفتے بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بھی 2 نومبر کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔