سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں ہوئی، فرد جرم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے صحت جرم سے انکار کیا
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے.
واضح رہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ا ڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائے گا
یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی تھی.