اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے دونوں ملزمان کو آج اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے کیس کی سماعت 29 اگست سے آگے بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے، حاضری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو یہ توہین عدالت ہو گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
86