اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج لاہور میں، بدھ کو راولپنڈی میں احتجاج کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں
نگران وزیر اعلی پنجاب غیر جانبدار نہ ہوا تو قبول نہیں کرینگے ،عمران خان
محسن نقوی الیکشن میں دھاندلی کرنے والے ہمارے مخالف پولیس والوں اور بیوروکریٹس کو لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ بنانے کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان پر حملہ کیا ہے۔ سیاستدانوں پر حملے پورے ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ افراتفری نہ ہونے دیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ہمیں الیکشن میں نہیں ہرا سکتے، اسی لیے الیکشن نہیں کراتے ۔ جو لوگ ہمارے خلاف ہیں اب ان کے پاس ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا کہ پی ٹی آئی کو کیسے دبایا جائے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ کا این آر او لے کر سب بچ گئے، توشہ خانہ کا کیس سب سے بڑا مذاق تھا، اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیلات دی، اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ راز ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں، الیکشن شفاف طریقے سے نہ کرائے گئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔