اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 255/23 میں تحقیقات کی گئیں اور انہیں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر بے بنیاد الزامات لگانے کے کلپس سامنے آئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کے پاس ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
انہیں کسی حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کی جانب سے براہ راست دھمکی نہیں دی گئی۔
عمران خان نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ کسی الزام کا کوئی ثبوت نہیں، انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ایک حساس ادارے کے سربراہ کی پریس کانفرنس میں ان پر الزامات لگائے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کبھی بھی حساس ادارے کے اعلیٰ افسر سے نہیں ملے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ وہ ڈرٹی ہیری کسے کہتے ہیں؟
عمران خان نے جواب دیا کہ ایک حساس ادارے کے سینئر افسر کو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں
چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ وہ تمام ویڈیو کلپس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، جس کے بعد جے آئی ٹی حکام نے چیئرمین تحریک انصاف سے تمام سوالات اور ان کے جوابات پر دستخط کرائے