اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی جس کے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔
سماعت شروع کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو روسٹرم پر بلایا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج ہم صرف الزام پڑھیں گے۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان گزشتہ سماعت پر بات کرنا چاہتے تھے
عمران خان نے عدالت سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو میں خاتون جج کے پاس جا ئوں گا۔ میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔ میں نے جو کہا وہ جان بوجھ کر نہیں کہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ دیکھیں عمران خان، توہین عدالت کی کارروائی ہم نے شروع نہیں کی۔ کیس زیر التوا تھا تو ہم نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا معافی کا بیان سننے کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کر دی۔