اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 9 مئی کو 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی حراست میں تھے، سیاسی انتقام کی سازش کے الزام میں مقدمات میں ان کا نام لیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا ہے میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت دے اور ان کی رہائی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کر دی تھیں لاہور میں پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔.