عمران خان نے رہائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست دائر 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے رہائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات درج ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخالفین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان اور سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا، درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں